اسلام آباد...پاکستان نے ماحولیاتی دہشت گردی پر انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں ہند کیخلاف شکایت درج کرانے کا فیصلہ کرلیا ۔انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کو خط لکھے گا۔پاکستان کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات امین اسلم خط لکھیں گے۔ خط ارسال کرنے سے قبل امین اسلم نے خیبرپختونخوا حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت سے درختوں کے نقصان کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی ہے۔ امین اسلم نے کہا کہ ہندوستانی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اور جبہ گاوں میں ماحولیاتی دہشتگردی کی ہے۔ ہندوستانی طیاروں نے جبہ گاو¿ں کی حدود میں درختوں پر بم برسائے، جس سے ہمارے 15درخت تباہ ہوگئے ہیں۔ ہندوستانی طیاروں کے بم پھینکنے اور درختوں کوتباہ کرنے سے علاقے میں ماحولیاتی آلودگی پھیل گئی ہے۔ واضح رہے پلوامہ واقعہ کے بعدہند نے پاکستان پر الزام تراشی شروع کی اور 25فروری کی رات کو پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی، پاکستانی طیاروں کے چیلنج کرنے پر ہندوستانی طیارے بم گرا کر واپس بھاگ گئے۔