Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلاب جامن بنانے کی ترکیب

اجزا 
دودھ پاﺅڈر ایک کپ 
میدہ ایک کھانے کا چمچ
بیکنگ پاﺅڈر ایک چائے کا چمچ
انڈہ ایک سے ڈیڑھ عدد
الائچی پاﺅڈر حسب ضرورت
چینی ڈیڑھ کپ
پانی دو کپ
تیل ایک چائے کا چمچ
پستہ گارنشنگ کےلئے (کٹا ہوا)
چاندی کا ورق سجاوٹ کےلئے
تیل فرائی کرنے کے لئے
 
ترکیب
شیرے کے لئے:
ایک پین میں دو کپ پانی اور چینی ڈال کر شیرہ بنانے کے لئے چولہے پر رکھ دیں۔
پھر کچھ دیر پکنے کے بعد اس میں الائچی پاﺅڈر شامل کر دیں۔
 
گلاب جامن کے لئے:
ایک پیالے میں دودھ پاﺅ ڈر، بیکنگ پاﺅڈر، میدہ، انڈہ تھوڑا سا پانی اور آئل ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس مکسچر کے ایک سائز کے گول بالز (پیٹرے) بنالیں۔ ایک فرائنگ پین میں آئل کو گرم کرلیں۔ اب اس میں بالز ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔جب اِن کا رنگ براون ہو جائے تو پین سے نکال کر شیرے میں ڈال دیں۔ مزیدار گلاب جامن تیار ہیں۔پستہ اور چاندی کے ورق سے گارنش کرکے سرو کریں۔
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں