Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے 4 ایئر پورٹس پر فضائی آپریشن بحال

  اسلام آباد ...پاکستان نے ملک کے4 بڑے ایئر پورٹس کراچی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ سے فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا ۔ لاہور، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ سے فضائی آپریشن تاحال معطل ہے جو 4 مارچ کو بحال کیا جائے گا۔ہفتہ کو جاری ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پی آئی اے کو بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو جلد وطن واپس پہنچانے کےلئے سی ای او ائر مارشل ارشد ملک کو ہدایات جاری کر دیں۔وفاقی وزیر ہوا بازی محمد میاں سومرو نے بتایا کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے مسافروں کو ترجیحی بنیادوں پر واپس پہنچایا جائے۔ عمرہ زائرین اور خلیجی ممالک کے مسافر جن کے ویزے کی معیاد ختم ہو رہی انہیں ترجیح دی جارہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اب تک5 ہزار سے زائد مسافروں کو وطن واپس پہنچایا جا چکا ۔ پی آئی اے کے آپریشنل عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پی آئی اے کے مسافروں سے متعلق شعبہ جات مسلسل مسافروں کی رہنمائی میں مصروف ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔پی آئی اے ملکی ضروریات کے وقت مسافروں کی جانب سے تعاون پر شکر گزار ہے۔ واضح رہے کہ پاک، ہند کشیدگی بڑھنے پر پاکستان کی فضائی حدود کی پابندی کے باعث مشرق وسطی اور یورپ سمیت مختلف ممالک کی ائر لائنز کو روٹ تبدیل کرنا پڑا تھا۔ پروازیں منسوخ کردی گئی تھیں ۔

شیئر: