Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز: ہند نے آسٹریلیا سے پہلا میچ 6وکٹوں سے جیت لیا

حیدر آباد دکن: ہند اور آسٹریلیا کے درمیان5 ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی اور کیدار جادھو کی شراکت نے ہندوستانی ٹیم کو 6 وکٹوں سے میچ جتوا دیا۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں141 رنز بناتے ہوئے 49.2 اوور ز میں240رنز بنا کرکامیابی حاصل کرلی۔ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں پر236رنز بنائے ، ہند نے4وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔کیدارجادھوکو کو 81رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلنے پرمین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اوپنر ایرون فنچ صفر پر آوٹ ہو گئے تاہم عثمان خواجہ اور مارجوس اسٹوئنز نے دوسری وکٹ کے لئے87رنز کا اضافہ کیا۔ عثمان خواجہ نے ایک چھکے اور 5چوکوں کی مدد سے نصف سنچری 50رنز بنائے۔ دیگر بیٹسمینوں میں اسٹوئنز 37،گلین میکسویل40اور ایلکس کیرین ناقابل شکست 36رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ مہمان ٹیم 7وکٹوں پر 236رنز بنا سکی ۔محمد شامی ، جسپریت بمرا اور کلدیپ یادو نے2،2وکٹیں لیں، ایک وکٹ کیدار جادھو کے حصے میں آئی۔جوابی بیٹنگ میں ہندوستانی اننگز کا آغاز بھی آسٹریلیا جیسا تھا اور اوپنر شیکھر دھون پہلی ہی گیند پر آوٹ ہوگئے تاہم روہت شرما نے 37 اور کپتان ویرات کوہلی نے 44رنز بنا کر دوسری وکٹ کی شراکت میں76رنز کا اضافہ کیا۔ 80 کے مجموعی اسکور پر کوہلی اور 95پر شرما آوٹ ہوگئے۔ 4رنز کے اضافے پر امباٹی رائڈو کی وکٹ گری تو ہندوستانی ٹیم مشکل میں نظر آنے لگی تا ہم مہندر دھونی اور کیدار جادھو نے صورتحال کو سنبھال لیا اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 141رنز کی ناقابل شکست شراکت کے ذریعے میچ میں فتح حاصل کرلی۔ دھونی نے آخری دونوں گیندوں پر چوکے لگائے اورکامیابی سمیٹ لی۔ دھونی 59اور کیدار 81رنز پر ناٹ آوٹ رہے ۔ ناتھن کولٹر نائل نے اور ایڈم زامپا نے2،2وکٹیں لیں ۔سیریز کا دوسر ون ڈے5مارچ کو ناگپور میںکھیلا جائیگا۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو  نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: