سعودی پرو لیگ نے برازیل میں اپنی موجودگی مضبوط کرنے کے لیے سٹریٹجک توسیعی مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد فٹبال کے مداحوں کے ساتھ روابط اور تعلقات مزید مستحکم کرنا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس وقت سعودی پرو لیگ میں 26 برازیلین کھلاڑی کھیل رہے ہیں جو کسی بھی دوسرے ملک کے فٹ بالرز سے زیادہ ہیں۔
مزید پڑھیں
-
مجھے سعودی عرب میں کھیلنا بہت پسند ہے، کرسٹیانو رونالڈو
Node ID: 878032
-
ایشین فٹ بال چیمپئنز لیگ ’اے ایف سی‘ میں نئے دور کا آغاز
Node ID: 878883
-
سعودی پرو لیگ: الخلیج کلب کو شکست دے کر الاتحاد کلب سرفہرست
Node ID: 879528
برازیل میں یوٹیوب چینل Canal GOAT اور Band کے ذریعے 100 سے زائد فٹبال میچز نشر کیے گئے جس سے لیگ کو 2024-2023 کے دوران پانچ کروڑ ویوز حاصل ہوئے۔
اس کامیابی کے تحت برازیلین شائقین کے ساتھ روابط مزید بہتر کرنے، پرو لیگ کی مقبولیت بڑھانے اور نئے تجارتی مواقع پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سعودی پرو لیگ کے عہدیداران اس وقت برازیل میں موجود ہیں جہاں وہ برازیلین لیگ، برازیلین فٹبال کنفیڈریشن اور معروف سپورٹس مارکیٹنگ ایجنسیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
سعودی پرو لیگ کے جنرل مینیجر برائے مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن محمد بسراوی نے بتایا ہے ’برازیلین عوام کے فٹبال سے گہرا اور جذباتی تعلق کے باعث ہم انہیں مزید قریب لانے کے لیے برازیل میں طویل مدت تک اپنی موجودگی قائم رکھنا چاہتے ہیں۔

سعودی پرو لیگ نے برازیل میں باضابطہ سوشل میڈیا چینلز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد شائقین کو مقامی زبان میں میچوں کی کمنٹری، تبصرے اور خصوصی انٹرویوز سننے کے مواقع میسر آئیں گے۔
اس کے علاوہ فٹبال کے مقامی پرستاروں کے ساتھ تعاون بڑھایا جائے گا جس سے برازیلی مداحوں کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
