ابوظبی: اماراتی شہریوں اور وہاں مقیم غیرملکیوں کو اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ ملازمت سے قبل اور ملازمت کے دوران حاصل کرنے والی تعلیمی اسناد کی تصدیق کروائیں۔ وزارت تعلیم وتربیت اوروزارت ہیومن ریسورسز نے مشترکہ طور پر منظوری دیدی ہے۔ نجی شعبے میں کام کرنے والے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو حتمی منظوری کے بعد اسناد کی تصدیق کا پابند بنایا جائے گا۔ یہ اقدام جعلی اسناد کے انسداد کے لئے کیا جارہا ہے۔فیصلے پر عملدر آمد جلد کیا جائے گا۔