میرٹھ۔۔۔میرٹھ میں ایک حیران کن واردات سامنے آئی ۔ یہاں تقریباً5کروڑ روپے کے سونے کے زیورات لوٹ لئے گئے۔لٹیروں نے شناخت چھپانے کیلئے میک اپ آرٹسٹ کا سہارا لیکر اپنا حلیہ تبدیل کیا مگر جی پی ایس ٹیکنالوجی نے لٹیروں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔گزشتہ روز میرٹ کے بیگم پل کے علاقے میں واقع منپ پورام گولڈ لون کمپنی کے آفس میں گھس کر 3بدمعاشوں نے 5کروڑ روپے کے سونے کے زیورات لوٹ لئے تھے۔ سی سی ٹی وی کیمروں میں لٹیروں کی تصویریں پگڑی باندھے ہوئے سرداروں جیسی نظر آرہی تھیں۔ کیمرے کے فوٹیج سے اندازہ ہورہا تھا کہ لٹیرے اپنی شکل تبدیل کرائے ہوئے ہیں۔واردات سے قبل حلیہ تبدیل کرنے کا آئیڈیا گروہ میں شامل ایک ہوٹل کے مالک نے دیا تھا۔ اے ڈی جی پرشانت کمار نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہیمنت کمار ،ورون اور واشل کوشک کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان کے قبضے 7کلو 290گرام سونا اور زیورات برآمد کئے گئے۔ پولیس نے واردات میں ملوث تینوں ملزمان کوگرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہلی:بغیر ضرورت ہارن بجانے پر روزانہ 48ڈرائیوروں پر جرمانہ