کھیلوں کے مقابلے، عوامی فنون، پینٹنگز اور ڈرائینگ کے پروگرام، قدیم گاڑیوں کی نمائش
الاحساء( ثناءبشیر ) الاحساء میونسپلٹی کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی کھجوروں کا رنگا رنگ اور تفریح سے بھرپور میلہ سجایاگیا جس میں مختلف اقسام کی کھجورں کے ا سٹال لگائے گے۔ یہ میلہ 30دن جاری رہیگا ۔ الشرقیہ کے گورنر الامیر سعود بن نایف نے میلے کا افتتاح کیا۔ سعودی بچیوں نے سعودی گانوں پر رقص کیا جبکہ سعودی مردوں نے اپنا روایتی رقص پیش کیا ،گانے بھی گائے۔ سعودی نوجوانوں نے اسٹیج ڈارمہ بھی پیش کیا ۔ساتھ ہی ساتھ کھیلوں کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا جس سے چھوٹے ، بڑے خوب لطف اندوز ہوئے۔ میلے میں ہاتھ کی بنائی ہوئی لکڑی کی مصنوعات اور مختلف اقسام کی روایتی چیزوں کے اسٹال لگائے گئے۔ قدیم گاڑیاں بھی نمائش کا حصہ ہیں ۔سعودی مرد اور خواتین نے دلفریب رنگوں کا استعمال کر کے خوبصورت پینٹنگز بنائیں جنہیں شرکاءنے خوب پسند کیا۔ سعودی شہری نے مٹی سے مختلف قسم کی ڈرائنگ بھی کی۔ مختلف ممالک سے آنے والوں نے کھجورفیسٹول کا خوب لطف اٹھایا اور مختلف اقسام کی کھجوریں خریدیں۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرام ہوتے رہنے چا ہئیں۔