Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کے درمیان فاصلہ نہ رکھنے پر 500 ریال جرمانہ

ریاض ۔۔۔ محکمہ ٹریفک نے بتایا ہے کہ اگر ایک ڈرائیور دوسری گاڑی سے مقررہ فاصلے کا اہتمام نہیں کریگا تو اس پر جرمانہ ہوگا۔معیاری فاصلہ برقرار رکھنے کی صورت میں ٹریفک حادثے سے بچنا ممکن ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 300تا 500ریال جرمانہ کیا جائیگا۔ محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی ہے کہ اگر کسی شخص نے اپنی گاڑی کے ڈھانچے میں بلا جازت کوئی ترمیم کی تو ایسی صورت میں گاڑی اصلاح حال تک محکمہ ٹریفک کی تحویل میں لے لی جائیگی۔ علاوہ ازیں مقررہ رفتار سے 25کلو میٹر فی گھنٹہ زیادہ تیز چلنے پر بھی جرمانہ ہوگا۔
 

شیئر: