Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گریٹر نوئیڈا :سی آئی ایس ایف نے سائیکلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

گریٹر نوئیڈا۔۔۔۔سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس نے اپنے قیام کی50ویں سالگرہ کے موقع پر نیایکارڈ قائم کردیا۔ فورس کے جوانوں نے دنیا کی  سب سے طویل سائیکلوں کی سنگل لائن پریڈ نکال کرگنیز بک میں ریکارڈ درج کرادیا۔سی آئی ایس ایف کوگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا۔سائیکل پریڈ میں 1327امیدوار شریک ہوئے ۔اس سے قبل ہبلی سائیکل کلب نے 26جنوری 2019ء کو کرناٹک میں سب سے طویل سنگل لائن سائیکل پریڈ کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس میں 1235سائیکل سواروں نے شرکت کی تھی۔سی آئی ایس ایف نے نیم فوجی دستے کی گولڈن جبلی تقریب کے موقع پر گوتم بدھ یونیورسٹی، جمنا ایکسپریس وے کے کنارے گریٹر نوئیڈ اکی سروس لائن پراہتمام کیا۔سی آئی ایس ایف کے اے ڈی جی آلوک کمار پٹیریا نے کہا کہ  کھیل کے شعبے میں سی آئی ایس ایف  نے قابل قدر خدمات انجام دیں۔حال ہی میں نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں آئی او آئی ، سی اآئی ایس ایف کے ملازمین نے فوجی گراؤنڈ میں منعقدہ چوتھی کراس اوپن میراتھن اور رنفن 2019حصہ لیکر نمایا کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔سنگل لائن پریڈ 3.2کلو میٹر طویل تھی ۔ اس میں ایئرپورٹ، ڈی ایم ایم آئی سی ، غازی آباد اور گریٹر نوئیڈا کے جوانوں نے حصہ لیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -شادی کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل؟

شیئر: