جدید امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم اسرائیل میں نصب
برسلز...یورپ میں امریکی کمان کی ترجمان نے اعلان کیاہے کہ امریکی فوج نے جدید ترین میزائل شکن سسٹم تھاڈ کو اسرائیل میں نصب کر دیا ۔ ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ اقدام کا مقصد دنیا بھر میں ہتھیاروں کی تیز رفتار تنصیب کی امریکی فوج کی صلاحیت کو جانچنا ہے۔ سیکیورٹی وجوہ کی بنا پر ترجمان نے اس عرصے کی وضاحت سے انکار کر دیا جو اس جدید دفاعی میزائل سسٹم کی اسرائیل میں تنصیب کے لئے درکار ہوا۔ یہ نظام امریکی عسکری کمپنی لوک ہیڈ مارٹن نے تیار کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے تھاڈ میزائل نظام کی تنصیب کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسرائیل کی حفاطت کے لئے امریکی عزم کے اظہار کی علامت ہے ۔