Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا

جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ کے پاکستان نژاد لیگ اسپنر عمران طاہر نے بھی ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔لاہور میں پیدا ہونے والے 39سالہ عمران طاہر نے گزشتہ روز اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جنوبی افریقہ کے نوجوان اسپنرز کےلئے ون ڈے فارمیٹ میں جگہ خالی کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنا ٹی ٹوئنٹی کیریئر جاری رکھیں گے اور ان کی کوشش ہے کہ 2020ءکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نمائندگی کر سکیں۔جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کے ساتھ ان کا سینٹرل کنٹریکٹ جولائی میںختم ہو جائے گا اور اس کے بعد وہ فری لانس کرکٹر کے طور پر بھی کیریئر آگے بڑھانے پر غور کریں گے۔ عمران طاہر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ2019ء میں ٹیم کے ساتھ شرکت کرنا میری خواہش ہے ۔عمران طاہر نے کہا کہ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کی اجازت دیدی ہے جس کیلئے میں اس کا شکر گزار ہوں۔ مئی جون میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کی صورت میں عمران طاہر تیسری مرتبہ میگا ایونٹ کھیلیں گے ۔ وہ جنوبی افریقہ کی جانب سے95ون ڈے کھیلتے ہوئے156وکٹیں لے چکے ہیں جبکہ انہیں37ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل اور 20 ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: