گجرات : بس ڈرائیور کی غفلت سے 6افراد ہلاک،25زخمی
گجرات۔۔۔گجرات کے شہر احمد آباد سے راجستھان کے شہر پالی جانے والی بس سڑک کے کنارے کھڑی ایک بس کواوورٹیک کرنے کے دوران ٹکرا گئی ۔تصادم اتنا شدید تھا کہ بس کے پرخچے اڑ گئے اور 5مسافر موقع پر ہی ہلاک اور 25زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچیں اور زخمیوں کو بس سے نکال کر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایااورلاشیں سرد خانے میں جمع کرادیں جبکہ اسپتال میں زیر علاج 2زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔