Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشوریہ کی شادی تیج پرتاپ سے کرادی جائے، رکن اسمبلی کا مشورہ

پٹنہ۔۔۔بہار میں جنتا دل یونائٹیڈ کے رکن اسمبلی نے سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو کو ’’یادو روایات‘‘کا حوالہ دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ ایشوریہ کی شادی تیجسوی یادو سے کرادی جائے۔واضح ہو کہ ایشوریہ کی شادی گزشتہ سال لالو پرساد کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ سے ہوئی تھی۔ شوہر بیوی کے درمیا ن اختلافات کے بعد معاملہ فیملی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ڈومراؤں حلقہ کے رکن اسمبلی ددن یادو نے کہا کہ یادو سماج کی روایت رہی ہے کہ اگر بڑے بھائی کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آجائے یا شادی کے بعد دنیا سے بیزار ہوکر رہبانیت کی ڈگرپر چلتے ہوئے’’سنیاسی یا سادھو ‘‘بن جائے تو اس کی اہلیہ کی شادی خاندان کے چھوٹے بیٹے سے کرادی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشوریہ کا معاملہ اب لالو پرساد کے ہاتھ میں ہے۔ تیج پرتاپ اب ’’سنیاسی‘‘بن چکے ہیں لہذا لالو پرساد خاندانی روایات کے تحت ایشوریہ کی شادی اپنے چھوٹے بیٹے تیجسوی سے کرادیں ۔ددن یادو نے کہا کہ ایشوریہ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ داروغہ رائے کی پوتی ہے ، ایسے معززخاندان کی عزت کی خاطر لالو پرسادکو چاہئے کہ وہ  ایشوریہ کی شادی تیجسوی سے کرادیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -سی جی او کمپلیکس میں ہولناک آتشزدگی؟،فائر بریگیڈ کی 24گاڑیاں کارروائی میں مصروف

شیئر: