محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے 87ہزار افراد کیخلاف کارروائی کا انتباہ
نئی دہلی۔۔۔محکمہ انکم ٹیکس نے تقریباً87ہزار افراد کیخلاف کارروائی شروع کردی جنہوں نے محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس کا جواب نہیں دیا ۔اِن افراد کو آمدنی کی تفصیلات دینے کا پابند کیا گیا تھا۔ محکمہ تقریباً 3لاکھ افراد کو ایس ایم ایس ، ای میل اور دیگر ذرائع سے مطلع کیا تھا۔اعلیٰ افسر کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے تحت مرکزی چیئرپرسن سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹر ٹیکسز( سی بی ڈی ٹی)نے معیار ی آپریشن عملہ متعین کردیا ۔قبل ازیں 3لاکھ افراد کو دفعہ142( 1) کے تحت نوٹس جاری کئے گئے تھے جس میں رقم جمع کرنے سے متعلق 2015-16کے دوران ہونیوالی آمدنی کی تفصیلات دینے کیلئے کہا گیا تھا۔87ہزار معاملات میں محکمہ انکم ٹیکس کو کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔سی بی ڈی ٹی کا کہنا ہے کہ ایسے تمام افراد ساری معلومات 31مارچ سے 30جون کے درمیان جمع کرادیں۔سی بی ڈی ٹی نے نوٹیفکیشن میں کہاکہ کسی بھی شخص کو دفعہ133(6) کے تحت بعض اہم معلومات حاصل کرنے کے سلسلے میں نوٹس ارسال کئے جاسکتے ہیں۔