Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹیوسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز سے باہر

بال ٹمپرنگ کے الزام میں پابندی کا سامنا کرنے والے آسٹریلیوی کھلاڑی سٹیواسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں نہیں ہوسکی۔آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 22 مارچ سے شروغ ہونے والے ایک روزہ سیریز کے لیے انڈیا میں موجود 15 رکنی سکواڈ کو ہی برقرار رکھا ہے۔پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے اعلان کیے گئے سکواڈ میں  سٹیوسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو شامل نہیں کیا گیا ہے حالانکہ ان پر لگنے والی پابندی سیریز کے آخری دو میچوں سے پہلے ختم ہو رہی ہے۔انجری کا شکار فاسٹ بولر مچل سٹارک کوبھی ریکوری کے باوجود ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔سٹیوسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران بال ٹمپرنگ میں ملوث ہونے کے باعث لگنے والی ایک سال کی پابندی اس ماہ کی 28 تاریخ کو ختم ہو رہی ہے۔ اس کا مطلب ہے دونوں کھلاڑی پاکستان کے خلاف دبئی میں کھیلے جانے والے چوتھے میچ کے لیے دستیاب ہونگے۔آسٹریلوی سلیکٹر ٹریور ہانس کے مطابق کینگروز کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ دونوں کھلاڑیوں کو اس ماہ کی 23 تاریخ سے شروع ہونے والے انڈین پریپمئیر لیگ کھیلنے دیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ’اگرچہ ان پر پابندی 28 مارچ کو ختم ہو رہی ہے تاہم اس بات پر اتفاق ہوا کہ دونوں کے لیے کرکٹ میں واپسی کا بہترین راستہ انڈین پریمئیر لیگ میں کھیلنا ہے۔‘آئی پی ایل میں ڈیوڈ 'سن رائیرز حیدرآباد' کی نمائندگی کریں گے جبکہ سٹیواسمتھ راجستھان رائلز کی طرف سے کھیلیں گے۔واضح رہے ڈیوڈ وارنر اور سٹیو سمتھ پر پابندی صرف قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کھلنے پر ہے۔پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کا آغاز 22 مارچ کو شارجہ میں میچ سے ہوگا۔سکواڈ: ارون فنچ (کپتان)، عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈز کومب، گلین میکسویل، اشٹن ٹرنر، مارکوس اسٹوانس، الیکس کیرے، پیٹ کومنز، ناتھن کوٹلر نائل، جائے رچرڈسن، کین رچرڈسن، جیسن بھیرنڈ فورڈ، ناتھن لائن،  اورایڈم زامپا۔
مزید پڑھیں:- - -  -نیرو مودی کا 100کروڑ کا بنگلہ دھماکے سےمنہدم کردیا گیا

شیئر: