Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل : 3ٹیمیں اگر مگر کے جال میں پھنس گئیں

کراچی:پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے تک رسائی اور باقی2پوزیشنوں کیلئے 3ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلوں کا امکان ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی اپنی جگہ پکی کر چکی ہیں تاہم تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہیں ۔ ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف مرحلے سے باہر ہو چکی ہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب صرف ایک میچ لاہور قلندرز کے خلاف کھیلنا ہے، جس میں جیت کی صورت میں وہ 10 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف کیلئے کوالیفائی کر جائے گی۔ اس صورتحال میں لاہور قلندرز کو پلے آف کی دوڑ میں موجود رہنے کیلئے ملتان سلطانز سے آخری میچ جیتنا ہوگا اور ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ کراچی کنگز اپنے دونوں میچوں میں ناکام ہو جس کے بعد فیصلہ اس کے اور کراچی کنگز کے نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ہو۔ دوسری جانب اگر اسلام آباد ہار جاتی ہے تو پھر لاہور قلندرز کو پلے آف میں پہنچنے کا موقع مل سکتا ہے مگر پل جگہ پکی کرنے کیلئے اسے دونوں میچ جیتنے پڑیں گے تاکہ 10 پوائنٹس کے ساتھ اپنی پوزیشن مستحکم کر سکے ۔ اگر لاہور قلندرز اگلا میچ ہار جاتی ہے تو پھر 8 پوائنٹس کے ساتھ اس کے اور اسلام آباد کے درمیان چوتھی پوزیشن کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پر ہوگا، اس دوران کراچی کنگز اگر ایک بھی میچ جیتتی ہے تو وہ تیسری پوزیشن پر پہنچ جائے گی۔ اگر کراچی کنگز دونوں میچ ہار جاتی ہے تو تینوں ٹیموں میں سے جن کا نیٹ رن ریٹ بہتر ہوگا وہ تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کر لے گی جبکہ تیسری ٹیم باہر ہو جائے گی۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: