Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 4: آخری راونڈ کیلئے نیا شیڈول

کراچی:پی ایس ایل 4  کے آخری راونڈ کی لاہور سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی منتقلی کے بعد میچز کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ میچز 7کے بجائے 9 مارچ سے شروع ہونگے۔ ہفتہ 9 مارچ کی شام7 بجے لاہور قلندرز اور اسلام یونائیٹڈآمنے سامنے ہونگی۔ اتوار10 مارچ کی شام 7 بجے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ہو گا۔ پیر 11مارچ کو 2میچ کھیلے جائیں گے ۔  ان میں پہلا میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہو گا جو دن 2 بجے شروع ہو گا۔ دوسرا مقابلہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان شام 7 بجے ہو گا۔ بدھ 13 مارچ کو پہلا سیمی فائنل شام 7بجے اور دوسرا سیمی فائنل جمعرات 14مارچ کو شام کے اسی وقت ہو گا۔ جمعہ کو ایلمینٹر راونڈ کا میچ ہو گا جس میں تیسرے نمبر کا فیصلہ ہو گا۔ اتوار 17 مارچ کو  شام 7بجے ہی فائنل میچ کھیلا جائے گا۔تمام اوقات پاکستانی وقت کے مطابق ہوں گے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: