نئی دہلی۔۔۔۔صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ حکومت نے حالیہ برسوں میں مالی نظام کو درست کرنے کیلئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں ۔نوٹ بندی ،انکم ڈکلیریشن اسکیم اور بے نامی جائیداد امتناعی قانون میں ترمیم جیسےاقدامات معیشت کومزید شفاف بنانے کے سلسلے میں حکومت کے عزائم کو ظاہر کرتے ہیں۔ جمعہ کو انڈین ریونیو سروسزکے ٹرینی افسروں سے صدارتی محل میں ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سےانسداد منی لانڈرنگ میں مددملی اور ہندوستانی معیشت تیزی سے ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے، آئندہ برسوں میں گھریلو صنعت دوگنی ہونے کی امید ہے ، آمدنی بڑھنے سے ٹیکس میں اضافہ ہوگا۔ محصولات افسران کو اقتصادی وسائل کو آسان بنانے میں مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑیگا۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ عام آدمی کو ایڈ منسٹریٹو افسران خصوصاً آئی آر ایس افسروں سے کافی امیدیں وابستہ ہیں ۔
مزید پڑھیں:- - - -عالمی یوم خواتین :ایئر انڈیا کی 52پروازوں کی کمان خواتین کے ہاتھ میں