مشہور بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی جلد ہی نئی بالی وڈ فلم کی شوٹنگ کا حصہ بنیں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق عمران ہاشمی کو امیتابھ بچن کے ساتھ نئی فلم ' برف ' میں کاسٹ کرلیاگیاہے ۔امیتابھ فلم میں جج کا کردار نبھائیں گے۔ رومی جعفری کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم میں انوکپور اور سوربھ شکلا بھی کام کررہے ہیں۔