بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور، ٹویٹر صارف کے آنٹی کہنے پر برہم ہوگئی ہیں۔ حال ہی میں اداکار ارباز خان کےساتھ ایک ویب شو سے متعلق ٹویٹ پر ایک صارف نے کرینہ کپور کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کرینہ اب آپ ایک آنٹی ہیں لہٰذا لڑکیوں کے لباس نہ پہنا کریںجس پر کرینہ نے ایک وڈیو پیغام کے ذریعے آنٹی کہنے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ سلیبریٹیز کے کوئی احساسات نہیں ہوتے۔ بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کا شمار ٹاپ 10 اداکاراﺅ ں میں ہوتاہے۔