تلنگانہ میں حادثہ، 14افراد زخمی
حیدرآباد۔۔۔ تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں سڑک حادثہ میں 14افراد زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے حضور نگر کی لنگاگری روڈ بائی پاس کے قریب اُس وقت پیش آیا جب مزدوروں کو لے جانے والا آٹو الٹ گیا۔ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔