ریاض۔۔۔ کنگ سلمان سنٹر برائے انسانی امداد نے صومالیہ اور لبنان میں متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صومالیہ میں سیلاب متاثرین کے درمیان 3 ہزار سے زیادہ غذائی پیکٹس کے علاوہ 270 ٹن امدادی سامان تقسیم کیاگیا۔ اس سامان سے 18 ہزار افراد نے استفادہ کیا۔ دوسری طرف لبنان میں شامی پناہ گزینوں میں 400 غذائی پیکٹس کے علاوہ 30 ٹن امدادی سامان تقسیم کیاگیا۔ سامان میں کمبل اور گرم کپڑے بھی شامل ہیں۔