مودی سماجی ہم آہنگی کو سبوتاژ کرکے انتخابات جیتنا چاہتے ہیں، اجیت سنگھ
مظفر نگر - - - - راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) کے سربراہ اجیت سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی پرالزام لگایا کہ وہ سماجی ہم آہنگی کو سبوتاژ کرکے انتخابات جیتنا چاہتے ہیں۔ سنگھ نے اتوار کو کوکڑا بلاک میں عظیم اتحاد کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی ملک کے نہیں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے وزیر اعظم ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نے مظفر نگر کے کوال میں فساد برپا کرانے کے بعد لوک سبھا کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن اب مظفر نگر میں ہی بی جے پی کو شکست فاش ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت بیروزگاری میں اضافہ ہوا۔ جی ایس ٹی سے تاجروں کو پریشانی لاحق ہوئی۔ اجیت سنگھ نے دعویٰ کیا کہ اترپردیش میں سماج وادی پارٹی( ایس پی)، بہوجن سماج پارٹی( بی ایس پی) اور آر ایل ڈی کے اتحاد کو کوئی پارٹی پارلیمانی انتخابات میں شکست نہیں دے سکے گی۔