سعودی مارکیٹ میں عود کی 65فیصد کھپت
ریاض ۔۔۔۔ سعودی محکمہ کسٹم نے اعلان کیا ہے کہ 2018ءکے دوران سعودی عرب نے 113.5ملین ریال مالیت کی 860ہزار کلو گرام سے زیادہ عود کی لکڑیاں درآمد کیں۔ سال مذکور کے دوراان 14.569 کلو گرام عود کا عطر درآمد کیا گیا۔ اسکی قیمت 38ملین ریال سے زیادہ کی تھی۔ دریں اثناءایک اسکالر احمد الدحان نے الوطن اخبار سے گفتگو میں کہا کہ عود کی لکڑی اور عطر درآمد کرنے کے سلسلے میں سعودی تاجرو ںکے سامنے 3بڑے چیلنج ہیں۔ سعودی عرب پوری دنیا میں عود مارکیٹ کا 65فیصد حصہ استعمال کررہا ہے۔