بیکڈ پالک پنیر ، لذیذ اور غذائیت بخش
اجزاء:
ٹماٹر (سلائس کرلیں)۔ 2 عدد
پالک (باریک کاٹ لیں)۔ 2 گٹھی
ادرک (باریک کاٹ لیں)۔ 1 انچ کا ٹکڑا
تیل۔حسبِ ضرورت
پنیر۔ 1 پیالی
میدہ۔ 1کھانے کا چمچ
سوکھا دھنیا پاﺅڈر۔ 2 چائے کا چمچ
کالی مرچ پاﺅڈر۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ
مکھن۔ 1 کھانے کا چمچ
چیز (کترا ہوا)۔ 100 گرام
نمک۔حسبِ ذائقہ
سفید زیرہ ثابت۔ 1 چائے کا چمچ
ترکیب۔
پالک، ادرک، لہسن تھوڑا سا پانی ڈال کر گلا لیں۔ پھر اسے میش کر لیں۔ تیل گرم کرکے اس میں زیرہ ڈال کر فرائی کریں۔ پھر زیرہ پاﺅڈر اور دھنیاڈال کر فرائی کریں۔پالک کاآمیزہ ملا کر اچھی طرح مکس کریں۔آنچ بند کر دیں اور آمیزے کو بیکنگ ڈش میں ڈالیں۔پنیر اور کتری ہوئی چیز ملائیں اور پالک کے اوپر پھیلا دیں۔اسکے اوپر ایک پیالی چیز سوس ڈالیں۔ٹماٹر کے سلائس سجائیں۔مکھن چھڑکیں اورپہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں 15 منٹ کےلئے بیک کریں۔بیکڈ پالک پنیر سرو کرنے کےلئے تیار ہے۔