Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد کے حسن میں اضافہ کرنے والی غذائیں

چہرے پر موجود کیل مہاسے اور داغ دھبوں کو در کرنے کے لئے مختلف کریموں اور لوشن کا سہارا لیا جاتاہے لیکن غذائی ماہرین کے مطابق جلدی امراض کو خورک سے بھی ٹھیک کیاجا سکتا ہے۔ ہم جو کھاتے ہیں وہی جلد پر بھی ظاہر ہوتا ہے۔ ذیل میں چند وہ غذائیں درج ہیں جو جلد پر مثبت نتائج مرتب کرتی ہیں اور جلد کو چمک داربے داغ اور صحت مند بناتی ہیں۔ 
آئلی مچھلی ، ٹونا یا سیلمن جسم کو وٹامن بی کی بڑی مقدار فراہم کرتے ہیں۔ ان میں فیٹی ایسڈ ، بائیوٹن اور امائنو ایسڈ بھی کثیر مقدار میں موجود ہوتے ہیں ۔ ان اجزاء کی کمی سے جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہے اور بے رونق ، پھٹی ہوئی سی نظر آنے لگتی ہے۔ 
غذائیت سے بھرپور خوراک اور پانی کی مطلوبہ مقدار میں جسم کو فراہمی جلد کے خلیات کو مناسب مقدار میں نمی فراہم کرنے اور انہیں صحت مند بنانے کے لیے اہم ہیں . خاص طور پروہ غذائیں جن میں وٹامن اے کی کثیر مقدار موجود ہو ، جیسا کہ شکر قندی ، گاجریں اور پالک جلد کی نشونما کرتے ہیں اور جلد کی رنگت کو نکھارنےکا بھی سبب بنتے ہیں ۔
بادام وٹامن ای سے بھرپور ہوتے ہیں . یہ جلد کی نشونما میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں . بادام کھانے سے سورج سے جھلسی ہوئی جلدکو فرحت حاصل ہوتی ہے ۔ اسکے علاہ یہ سورج کی الٹراوائلٹ شعاﺅں سے بھی جلد کو محفوظ رکھتے ہیں ۔
سورج مکھی کے بیج بھی وٹامن ای سے بھر پورہورے ہیں . یہ جلد کو موسمی اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں ۔
جلد کی نشونما کےلئے کینو سے بڑھ کر کچھ نہیں کیونکہ اس میں وٹامن سی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو جلد کی حفاظت کےلئے مفید ثابت ہوتی ہے ۔وٹامن سی جسم سے زہریلی کثافتوں کو باہر نکالنے میں مفیدثابت ہوتے ہیں۔ جلد کی نشونمامیں مددگار کولیجن کی پیداوار میں بھی وٹامن سی مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔
 

شیئر: