خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے گوگل کا خصوصی ڈوڈل
گوگل کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی ڈوڈل جاری کیا گیا۔ گوگل ڈوڈل میں لفظ خواتین کو اردو سمیت 11 زبانوں میں لکھ کر ڈیزائن کیا گیا۔ ڈوڈل پر ہندی، جاپانی، امریکن، جرمن، عربی، تائیوانی، برازیلین، روسی اورفرنچ زبان میں الگ الگ رنگوں کے ساتھ ” خواتین “لکھا گیا ہے۔ ڈوڈل پر کلک کیا جائے تو اس میں خواتین کی حوصلہ افزائی کرنے کےلئے 14 عبارتیں بھی مختلف زبانوں میں تحریر کی گئیں ہیں جن کا انگریزی ترجمہ دائیں جانب موجود ہے۔