Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نزلہ، زکام سے بچاﺅمیں مددگار....یوگا

نزلہ، زکام کو ایک عام بیماری سمجھا جاتا ہے مگر بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے الرجی کی شکایت بہت بڑھ گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں بعض افراد ہر موسم میں نزلہ، زکام کا شکار ہو جاتے ہیں۔ بگڑ جانے کی صورت میں یہ عام سا نزلہ، زکام سائنس (sinus) میں بدل جاتا ہے۔ انسانی جسم کا مدافعتی نظام کمزور پڑ جانے پر فلو حملہ کرتا ہے اور بعض اوقات ادویہ اور اینٹی بائیوٹک بھی اس کا علاج نہیں کرپاتے۔ البتہ ورزش اور صحت مندانہ طرز زندگی اپنا کر اس صورتحال سے بچا جاسکتا ہے۔ 
یوگا کے مطابق انسانی نتھنے میں سے ہم دائیں نتھنے سے گرم ہوا جبکہ بائیں نتھنے سے سرد ہوا یا سانس اندر کھینچتے ہیں یعنی یوگا کی فلاسفی کے مطابق انسان کے دائیں نتھنے پر سورج جبکہ بائیں نتھنے پر چاند کے اثرات ہوتے ہیں۔ اس فلاسفی کے مطابق اگر سردیوں کا فلو ہو تو اپنے بائیں نتھنے کو بند کر لیں اور دائیں نتھنے سے گرم ہوا اندر کھینچیں۔ اس کےلئے آلتی پالتی مار کر کمر بالکل سیدھی کر کے بیٹھ جائیں اور بائیں نتھنے کو شہادت کی انگلی سے بند کر لیں اور دائیں نتھنے سے ہوا اندر کھینچیں۔ پھر انگلی ہٹا کر دونوں نتھنوں سے ہوا باہر نکالیں۔ 5 سے7 منٹ تک یہ ورزش کریں۔ ناک بند کرنے کےلئے روئی بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ اگر گرمیوں کا فلو یا نزلہ زکام ہو تو اپنے دائیں نتھنے کو اسی طرح بند کرکے بائیں نتھنے سے سانس لیں۔ نزلہ زکام کے علاوہ سردی گرمی کے اثرات کو کم کرنے کےلئے بھی یہ ورزش مددگار ہے۔ 
ورزش کے ساتھ احتیاط بھی ضروری ہے۔ اپنے گھر اور کام کی جگہ کو دھول مٹی سے صاف رکھیں۔ نزلہ زکام کی صورت میں روزانہ بھاپ لیں۔ بھاپ کے پانی میں ایک چمچ نمک ملا لیکن اگر بلڈ پریشر کا مسئلہ ہو تو نمک نہ ملائیں۔ نمک ملے پانی سے غرارے کرنے اور نمک ملا پانی ( نارمل سیلائن) ناک میں ڈالنے سے بھی اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے . 
 

شیئر: