Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دانتوں کی تکلیف ..... وٹامن ڈی کی کمی

سردیوں میں دن کے اوقات کم ہو جانے کے سبب وٹامن ڈی کی کمی ہونا ایک عام سی بات ہے لیکن اس کمی کو اپنی خوراک میں وٹامن ڈی سے بھرپور غذائیں شامل کرکے دور کیا جا سکتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ دانتوں اور مسوڑھوں کی تکلیف وٹامن ڈی کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ 
وٹامن ڈی ہڈیوں ، دانتوں اور مسلز کی صحت کے لئے اہم ہے۔ یہ جسم میں کیلشیم اور فاسفیٹ کی مقدار کو بھی متناسب بناتا ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی ہڈیوں کی ٹوٹ پھوٹ اور آسٹیو ملیشیا کا سبب بنتی ہے۔ اگر آپ دانتوں اور مسوڑھوں میں حساسیت کا شکار ہیں تو آپ وٹامن ڈی کی کمی سے دوچار ہو سکتے ہیں۔
دانتوں میں حساسیت دانتوں پر موجود حفاظتی تہہ اینامل کے ہٹ جانے کی وجہ سے ہوتی ہے جسے رکٹس سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔ رکٹس خوراک میں مناسب مقدار میں وٹامن ڈی کی عدم شمولیت کے سبب ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں کچھ مخصوص غذائیں کھانے کی صورت میں دانتوں میں تکلیف محسوس ہونے لگتی ہے۔ 
رکٹس وہ صورتحال ہے جس میں ہڈیوں اور ٹشوز کو مناسب مقدار میں منرلز کی فراہمی نہیں ہوتی اور ہڈیاں کمزور ہو کر ٹوٹنے لگتی ہیں۔ ماضی کے مقابلے میں اس بیماری پر بہت حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ البتہ ابھی بھی وٹامن ڈی کی کمی کے سبب یہ بیماری آسٹیو ملیشیا کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔
اس بیماری کے اثرات ہڈیوں کی کمزوری کے ساتھ دانتوں کی تکالیف کی صورت میں بھی ظاہر ہوتے ہیں ، جن میں اینامل کا کمزور ہونا اور بچوں کے دانت نکلنے میں تاخیر ہونا شامل ہیں۔ مسلز اور جوڑوں میں درد بھی وٹامن ڈی کی کمی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ 
 

شیئر: