Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی کی تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرینگے،کیجریوال

نئی دہلی۔۔۔۔۔دہلی کے وزیر اعلی اورعام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نےپریس کانفرنس میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ عام آدمی پارٹی  کے ساتھ کانگریس کے اتحاد نہ کرنے کے باوجود دہلی کی تمام ساتوں لوک سبھا نشستوںپر ان کی پارٹی کامیابی حاصل کریگی ۔ کیجریوال نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے 6امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے جوانتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کرینگے۔ کیجریوال نے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ نہ دیئے جانے پر مرکز کی بھارتیہ جنتاپارٹی کی زیر قیادت جمہوری اتحاد حکومت(این ڈی اے )کو ہدف بنایا۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں حکومت قائم ہونے اور ریاست کا درجہ دیئے جانے پر بڑی تعداد میں لوگوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں:- - - -  -نشے میں دھت دولہا سے دلہن کا شادی سے انکار

شیئر: