Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی” رانگ نمبر2 “کی عکسبندی مکمل

 ہدایت کار یاسر نواز کی کامیڈی، رومانس اور ڈرامے سے بھرپور لالی وڈ کی نئی فلم”رانگ نمبر2 “کی عکسبندی مکمل ہونے کے بعد اس کی تشہیری مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ۔فلم عید الفطر کے موقع پر سینما کی زینت بنے گی۔پروڈیوسر حسن ضیا اور ورسٹائل فنکارو ہدایت کار یاسر نواز کی ڈائریکشن میں بنی فلم رانگ نمبر2 2017 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم رانگ نمبر کاسیکوئل ہے جسے پروڈکشن ٹیم نے جاوید شیخ، ثنا، شفقت چیمہ، محمود اسلم، دانش نواز سمیت دیگر فنکاروں کی شمولیت سے مزید دلچسپ بنا دیا ہے، جبکہ فلم کے مرکزی کرداروں میں سمیع خان اور نیلم منیر کو کاسٹ کیا گیا ہے۔فلم کی عکسبندی لاہور، کراچی سمیت ملک کے دیگر علاقوں کی خوبصورت لوکیشنز پر مکمل کرلی گئی ہے جبکہ میوزک رائٹس کے بعد سیٹلائٹ رائٹس بھی ریکارڈ قیمت پر فائنل کئے جار ہے ہیں۔

 

شیئر: