Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی کسی کی جاگیر نہیں،مکمل ریاست کا فیصلہ عوام کرینگے، کیجریوال

نئی دہلی۔۔۔۔عام آدمی پارٹی ( آپ ) کے کنوینراروند کیجریوال نے آئی ٹی او میں واقع دفتر کے باہر بی جے پی کی جانب سے 2014میں جاری کردہ اعلامیہ کو نذرآتش کیا جس میں دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ عوام دینگے۔ اے بی پی نیوز کے مطابق مرکزی وزیروجے گوئل کی سربراہی میں بی جے پی کارکنا نے بھی ’’آپ ‘‘کے اعلامیے  اور ’’ناکام‘‘وعدوں کا علامتی مینار بناکر نذرآتش کیااورکیجریوال پر وعدہ خلافی کاالزام لگایا۔ذرائع ابلاغ سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ70سال سے دہلی کے عوام کی حق تلفی  اور سبز باغ دکھائے گئے۔کیجریوال نے کہا کہ دہلی بی جے پی کے  صدر منوج تیواری نے بیان دیا تھا کہ قومی دارالحکومت کو مکمل ریاست کا درجہ نہیں دیا جاسکتا کیونکہ یہاں کے وزیر اعلیٰ نے ریل بھون کے سامنے دھرنا دیا تھا۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ کیجریوال نے تیواری کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کسی شخص کی جاگیر نہیں ۔عام آدمی پارٹی کے رہنما سسودیا نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ جو وعدے الیکشن کے زمانے میں کئے گئے تھے دہلی حکومت نے اس سے کہیں زیادہ کام مکمل کئے ۔
مزید پڑھیں:- -  - -’’مودی‘‘کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرونگا، راہول گاندھی

شیئر: