Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب حوثیوں کے سامنے بغاوت ختم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، یمنی کمانڈر

    عدن- - - -تیسری فوجی چھاؤنی کے کمانڈر میجر جنرل فیصل حسن نے کہا ہے کہ حوثیوں کے سامنے بغاوت کے خاتمے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں۔ وہ جمعرات کو مارب میں الرویک ٹریننگ کیمپ کا دورہ کر رہے تھے۔ انہو ںنے کہا کہ اب حوثی اپنے آخری ایام گن رہے ہیں۔ ان کی حالت بہت نازک ہے۔ یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے بتایا کہ جب تک حوثی سویڈن معاہدے نافذ نہیں کریں گے تب تک ان کے ساتھ نہ کوئی نیا معاہدہ ہو گا اور نہ ہی کوئی مشاورتی اجلاس ہو گا۔ حوثیوں نے اب تک سویڈن معاہدے کی کسی دفعہ کی پابندی نہیں کی۔ ایک اطلاع کے مطابق عرب اتحاد نے جمعرات کو الحدیدہ میں سرکاری ٹیم پر پرواز کر نے والے حوثیو ں کے ڈرون کو مار گرایا۔ یہ سرکاری ٹیم پر حملے کیلئے بھیجا گیا تھا۔ اس سے قبل حوثی سرکاری ٹیم پر میزائل حملہ بھی کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -پارک سے لاپتہ ہونے والا بچہ گھر کے صندوق میں مردہ پایاگیا
 
 

شیئر: