Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکرم راہی کو صدارتی ایوارڈدیا جائے،ایم اے تبسم

فوک گیتوں کے ذریعے دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روشن کرنے والے گلوکاراکرم راہی کو حکومت پاکستان صدارتی ایوارڈسے نوازے۔ان خیالات کا اظہار معروف شاعر،کالم نگاروسینئرصحافی ایم اے تبسم نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اکرم راہی نے اپنی دردبھری آوازسے دنیا بھرمیں پنجاب کی حقیقی ثقافت کوروشناس کروایا۔پڑوسی ملک ہند میں اپنی آوازسے عوام کو گرویدہ بنائے رکھا ۔ ہندوستان میں ہی انہوں نے کنگ آف فوک جیسا اعزازحاصل کیا۔ایم اے تبسم نے کہا کہ اکرم راہی نے آڈیوالبمزریلیزکئے ،ان کا میوزک خود بنایا اور شاعری بھی خود لکھی۔ اکرم راہی دنیا بھرمیں سب سے زیادہ فوک گیتوں کے البم ریکارڈکروانے کا منفرداعزازرکھتے ہیں۔ وہ محب وطن پاکستانی ہیں ۔ ان کے دل میں وطن کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہے۔ وہ اعزاز کے مستحق ہیں۔

 

شیئر: