Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

16مرتبہ الیکشن ہارنے والے’’پھکّڑ بابا ‘‘؟

متھرا۔۔۔۔پھکّڑ بابا رامائنی ، متھرا کا جانا پہچانا نام ہے۔یہ ابتک16مرتبہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں اترے اورہمیشہ شکست کا منہ دیکھنا پڑااسکے باوجود ان کا حوصلہ کم نہیں ہوا۔پھکّڑ بابا اس بار لوک سبھا الیکشن2019ء میں بھی اپنی قسمت آزمانے جارہے ہیں۔این بی بی ٹی ویب سائٹ کے مطابق1976ء سے مسلسل پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات میں آزاد امید وار کے طور پر الیکشن لڑتے رہے۔8مرتبہ اسمبلی اور 8مرتبہ پارلیمانی انتخابات لڑچکے ہیں۔اس مرتبہ پھر متھرا لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنے کی تیاریاں شروع کردیں۔پھکّڑ بابا کو یقین ہے کہ وہ 20ویں بار الیکشن میں کامیابی کا سہرا ضرور ان کے سر بندھے گا۔بابا نے بتایا کہ ان کے چاہنے والوں نے الیکشن لڑنے کیلئے رقم کا بندوبست کیا۔25ہزار روپے جمع ہوچکے ہیں اور لوک سبھا الیکشن ضرور لڑونگا۔واضح ہو کہ پھکّڑ بابا کی طرح ایک جوگیند عرف دھرتی پکڑ بھی تھے ۔1962سے 1998ء تک 25مرتبہ الیکشن ہار نے کے بعد1998ء میں ان کی موت ہوگئی۔ جوگیندر سنگھ انتخابات میں شکست کے بعدخشک میوے اور مسری کی ڈلی پیش کرکے لوگوں کی تواضع کیا کرتے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ 36برس کے دوران  انہوں نے 300سے زیادہ انتخابات میں کاغذات نامزدگی داخل کیا جن میں سے بعض خارج کردیئے گئے اور دیگر میں شکست کھائی۔
مزید پڑھیں:- - - -لالو کی درخواست ضمانت پر جواب طلب

شیئر: