ریاض۔۔۔ ایتھوپین ایئرلائنز کے حادثہ میں جاں بحق ہونےو الے سعودی شہری خلف المطیری کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ وہ بدقسمت طیارے میں سوار تھے۔ متوفی کے اہل خانہ نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ ایتھوپین حکام نے نعشوں کی شناخت سے معذوری ظاہر کردی تھی۔ مقامی حکام کا کہنا تھا کہ طیارہ کی تباہی کے نتیجے میں کوئی بھی مسافر شناحت کے قابل نہیں رہا تھا۔ اہل خانہ نے کہا ہے کہ ہمیں نعش کا انتظار تھا۔ اب جبکہ شناخت ہی ممکن نہیں رہی تو غائبانہ نماز ادا کردی گئی۔