ہسپانوی فٹبالر کارلوس پائیول پاکستان پہنچ گئے
کراچی:اسپین کے سابق معروف فٹبالر کارلوس پائیول فٹبال کی تشہیر اور پاکستان میں رواں برس ہونے والے ورلڈ سوکر اسٹارز مقابلوںکے ٹکٹس کی فروخت کا افتتاح کرنے کے سلسلے میں پاکستان پہنچ گئے۔توقع ہے کہ کارلوس پائیول پاکستان سپر لیگ 4 کا فائنل میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم جائیں گے۔اسپین کی قومی ٹیم اور ہسپانوی کلب بارسلونا کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے کارلوس پائیول گزشتہ برس بھی پاکستان آئے تھے۔وہ ورلڈ سوکر اسٹارز 2019‘ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ورلڈ سوکر اسٹارز 2019 کا انعقاد آئندہ ما ہوگا۔ایونٹ کے تحت 27 اور 28 اپریل کے دوران کراچی اور لاہور میں 2 میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔ایونٹ میں کارلوس پائیول کے علاوہ پرتگال کے لیوس فیگو، برازیلین فٹبالر کاکا اور فرانس کے نکولس اینیلکا سمیت دیگر کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردونیوز اسپورٹس" جوائن کریں