Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریگزٹ ڈیل:مزید کئی ماہ لگ سکتے ہیں، تھریسا مے

لندن۔۔۔ برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے ملکی ارکان پارلیمان کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے بریگزٹ ڈیل کی حمایت نہ کی تو امکان ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے عمل میں مزید کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات سے شروع ہونے والی یورپی یونین کی سمٹ سے قبل اگر موجودہ حالت میں بریگزٹ ڈیل کو منظور نہ کیا گیا تو یورپی یونین سے’ ’ایک مختصر توسیع‘ ‘کی درخواست کرنا پڑےگی۔ کئی مہینوں کی کوششوں کے باوجود برطانوی پارلیمان تھریسا مے کی بریگزٹ ڈیل سے متفق نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے خدشات ہیں کہ برطانیہ کسی ڈیل کے بغیر بھی یورپی یونین سے الگ ہو سکتا ہے۔
 

شیئر: