Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین ویلز: رافیل نڈال ان فٹ،راجر فیڈرر فائنل میں پہنچ گئے

واشنگٹن :سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اور آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھیم نے فتوحات کا سلسلے برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ایونٹ کے سیمی فائنل میں رافیل نڈال نے فٹنس مسائل کے باعث میچ سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنلز میں شہرہ آفاق سوئس اسٹار راجر فیڈرر کا مقابلہ ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال سے تھا لیکن نڈال پٹھوں میں تکلیف کے باعث میچ سے دستبردار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے راجر فیڈرر فاتح قرار پائے اور انہوں نے فائنل کیلئے براہ راست کوالیفائی کیا۔دوسرے سیمی فائنل میں آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھیم نے کینیڈین کھلاڑی میلوس رانک کو سخت مقابلے کے بعد 7-6، (7-3)، 6-7، (3-7) اور 6-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ڈومنک اب فائنل میں راجر فیڈرر کے ساتھ مقابلہ کریںگے جہاں ایک زبردست مقابلے کا امکان ہے ۔ 
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: