Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین پریمیئر لیگ کے بارہویں ایڈیشن کا23 مارچ سے آغاز

ممبئی: پاکستان سپر لیگ سیزن 4کے اختتام کے بعد کرکٹ کے دیوانوں کی نظریں انڈین پریمیئر لیگ پر لگ گئی ہیں۔ انڈین پریمیئر لیگ کا بارہواں ایڈیشن 23 مارچ سے شروع ہو رہا ہے اورٹور نا منٹ کے تمام میچزہند میں کھیلے جائیں گے۔انڈین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں برس لیگ کی تاریخیں ملک میں عام انتخابات سے متصادم ہیں اس لئے انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد حتمی طور پر لیگ کے میچز کے شیڈول اور مقامات کا اعلان کیا جائےگا۔ دفاعی چیمپیئن چنائی سپر کنگز ٹائٹل کا دفاع کرےگی اور دفاعی چیمپیئن ہونے کی حیثیت سے چنائی سپر کنگزکو ہی لیگ کے افتتاحی اور فائنل میچ کی میزبانی کا حق حاصل ہو گا۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: