ٹپ 1 : محض اس لئے کہ آپ کی جلد آئلی ہے موسچرائزر کا استعمال ترک نہ کریں۔ موسچرائزر استعمال نہ کرنے کی صورت میں آپ کی جلد میں نمی کی کمی واقع ہو جائے گی اور آپ کی جلد اس کمی کو پورا کرنے کے لیے مزید تیل خارج کرے گی۔ اپنی جلد کے لئے مناسب موسچرائزر کا انتخاب کریں۔ جیل یا واٹر بیسڈ فارمولا ، جس میں چکنائی شامل نہ ہو ، جلد پر موجود پورز کو بند کرنے کا سبب نہیں بنتا۔ زنک آکسائڈ کریم موسچرائزر آئلی جلد کے لیے بہترین ثابت ہوتے ہیں۔
ٹپ 2 : اپنی جلد کو ہر طرح کے داغ دھبوں ، دھول مٹی ، چکنائی اور پسینے سے صاف رکھنے کیلئے ہفتے میں دو بار ایکسفولیٹ ضرور کریں۔ کوئی اینزائمز یا ایسڈ بیسڈ فارمولا والے کیمیکل پر مبنی ایکسفولیئیٹر کا انتخاب کریں جو جلد میں گہرائی تک اثر کرے اور مردہ خلیات کی صفائی باآسانی ممکن ہو سکے۔ گلائیکولک ایسڈ 7 فیصدٹوننگ سلیوشن جلد کی ساخت کو ٹون کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
ٹپ 3 : اگر آپ میک اپ کے لئے ایک صاف ستھری نکھری ہوئی جلد چاہتی ہیں تو ملتانی مٹی کا ماسک جلد کی اضافی چکنائیاں جذب کرنے اور ہر طرح کا میل کچیل صاف کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ پورز میں موجود چکنائی کو جذب کر کے جلد کو نرم وملائم بناتا ہے۔