Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مس چارمنگ کا خطاب جیتنے والی گریمایادو لیفٹیننٹ بن گئیں

نئی دہلی۔۔۔۔ مس چارمنگ انڈیا 2017کا خطاب جیتنے والی گریما یادو اب ہندوستانی فوج کا حصہ بن گئیں۔ہریانہ میں واقع سُرہیلی گاؤں کی رہنے والی گریما نے 2017ء میں ممبئی میں منعقد ہونیوالے مقابلے  میں حصہ لینے والی 20ریاستوں کی امیدواروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔اب گریماکی شناخت صرف مس چارمنگ انڈیا کی نہیں ۔نیوز 18کے مطابق گریما مس چارمنگ کا خطاب حاصل کرنے کے بعدماڈلنگ یا اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کی بجائے اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے سخت محنت کی۔

گریمان نے پہلی مرتبہ مشترکہ دفاعی خدمات کا امتحان پاس کیا اور چنئی میں واقع آفیسر ٹریننگ اکیڈمی پہنچ گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج میں لیفٹیننٹ کے عہدے پر فائز ہونے سے قبل انہیں اٹلی سے ایک مقابلہ حسن میں شرکت کیلئے دعوت نامہ موصول ہوا لیکن چنئی سے کال آتے ہی وہ مقابلے میں شرکت کیلئے پہنچیں اور گریما نے CDS1 2017میں پورے ملک میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

گریمانے بتایا کہ لوگوں میں یہ غلط فہمی ہے کہ ایس ایس بی میں انتخاب کیلئے آپ کو تمام کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ،جسمامی اعتبار سے مضبوط اور چاق وچوبند ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسا ضروری نہیں۔ آپ کو صرف اپنی خامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے دور کرنے کی کوشش کرتے رہنا چاہئے۔ ہمیشہ بہتراور خوب سے خوب تر کی تلاش میں سرگرداں رہنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:- - - - -کرناٹک: زیر تعمیر عمارت منہدم،40افراد ملبے تلے دب گئے، ایک شخص ہلاک

 

شیئر: