میڈیا کی تنقید پر ٹرمپ برہم
ویلنگٹن ۔۔۔۔نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر میڈیا کی تنقید سے ٹرمپ برہم ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ جعلی خبروں والا میڈیا نیوزی لینڈ حملوں پر انھیں ذمہ دار ٹھہرانے کےلئے اوور ٹائم کر رہا ہے۔اِن لوگوں کو ا±نھیں قصور وار ثابت کرنے کیلئے بہت محنت کرنی پڑے گی۔نیوزی لینڈ مساجد حملے کی کھل کر مذمت نہ کرنے پر ممتاز امریکی صحافی اور ٹی وی شو کے میزبان اینڈرسن کوپر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔