شاہ سلمان نے ریاض میں 86ارب ریال کے 4منصوبے جاری کردیئے
بدھ 20مارچ 2019ء کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ’’الشرق الاوسط‘‘ کی شہ سرخیاں
٭ شاہ سلمان نے ریاض میں 86ارب ریال لاگت کے 4بڑے منصوبے جاری کردیئے
٭ سعودی قائدین نے سیلاب سے متاثرہ ممالک کے سربراہوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا
٭ محمد بن سلمان اور پومپیو میں ٹیلیفونک رابطے کے دوران خطے کے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا
٭ دہشتگردی کی مدد کرنے والے فریقوں کے ساتھ کسی طرح کی کوئی رعایت روا نہ رکھی جائے سعودی کابینہ کا مطالبہ
٭ آسٹریلیا نے رجب طیب اردگان کے بیان کی مذمت کرکے ترک سفیر کو احتجاج کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا
٭ نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے اجلاس کا افتتاح قرآن کریم کی تلاوت سے کیا
٭ بوتفلیقہ نے نئے آئین کی روشنی میں منتخب صدر کو اقتدا ر حوالے کرنے کی منظوری دیدی
٭ سعودی عرب نے انتہا پسندی ، دہشتگردی اور نسلی تفریق کے بیانیے کو جرم قرار دینے کی اپیل کا اعادہ کردیا
٭ انڈونیشیا میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 89تک پہنچ گئی
٭ دمشق کے قریب پے درپے دھماکے
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭