Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرائسٹ چرچ حملے کی وڈیو شیئر کرنے پر فرد جرم

کرائسٹ چرچ۔۔۔ کرائسٹ چرچ کی ایک مسجدمیں خونریزحملے کی ویڈیوشیئرکرنے پر 44سالہ شخص پرفردجرم عائدکردی گئی ہے۔ فلپ آرپس کوگزشتہ روزنیوزی لینڈپولیس نے گرفتارکیا۔آرپس کوکرائسٹ چرچ کی ضلعی عدالت میں پیش کیاگیا۔ اس پرقابل اعتراض موادپھیلانے کے 2الزامات پرفلم ایکٹ کے تحت فردجرم عائدکی گئی اورریمانڈپردیدیاگیا۔اسے 15اپریل کودوبارہ عدالت میں پیش کیاجائیگا۔ایک اور نوجوان کواسی الزام پر عدالت میں پیش کیاگیاتھا۔مبینہ حملہ آورٹیرنٹ جسے اس وقت النوراورلن ووڈمساجدمیں قتل عام کے الزام کاسامناہے ،کی جانب سے براہ راست ویڈیوبنائی گئی تھی ۔
 

شیئر: