Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی میک کی 971ہزار اشیاء ضبط

ریاض۔۔۔سعودی ایف ڈی اے نے ریاض اور دمام میں میک اپ مصنوعات کے متعدد گوداموں کو سربمہر کر دیا۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق انسپکٹر نے ریاض کے ایک گودام پر چھاپا مارا تھا جہاں سے 4250خوشبویات کے ایسے ڈبے برآمد ہوئے جن کا اندراج نہیں کرایا گیا تھا اور انتہائی غیر معیاری انداز میں انہیں ذخیرہ کیا گیا تھا۔ میک اپ کا کچھ ایسا سامان بھی برآمد ہوا جسے مارکیٹ کو فراہم کرنے کا اجازت نامہ نہیں تھا۔دوسری جانب الشرقیہ میں خلاف قانون میک اپ مصنوعات ذخیرہ کرنیوالے 3غیر قانونی گودام بند کر دئیے گئے  ۔وہاں سے خلاف قانون 967ہزار میک اپ مصنوعات برآمد کی گئیں ۔ 
 

شیئر: