ینبع پھول میلے میں دنیا بھر کے سفارتکار
ینبع۔۔۔۔ینبع انڈسٹریل سٹی کے 13ویں پھول میلے کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے۔ مختلف ممالک کے 60سفارتکار ینبع پھول میلہ دیکھنے کیلئے پہنچے۔ اس کا انتظام مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت خارجہ کی برانچ کی طرف سے کیا گیا۔ پھول میلے کے منتظم صالح الزہرانی نے سفارتکاروں کو پھول میلے کا ایک ایک حصہ دکھایا اور ہر ایک کا تعارف بھی کرایا۔میلے کا سلسلہ مارچ کے اختتام تک جاری رہے گا۔