Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کے بیان سے گولان کی حقیقت تبدیل نہیں ہوگی، شام

دمشق ۔۔۔۔گولان پر اسرائیل کی مکمل بالادستی تسلیم کرنے سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے بیان نے مشرق وسطیٰ میں ہنگامہ کھڑا کردیا۔شامی حکومت نے بیان جاری کرکے کہا کہ امریکی صدر نے گولان سے متعلق غیر ذمہ داران بیان دیا ہے۔امریکی صدر نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ قابض اسرائیل کی اندھی طرفداری کررہے ہیں اور اس کے جارحانہ تصرفات کی لامحدود حمایت میں لگے ہوئے ہیں۔شامی حکومت نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ امریکہ نے گولان سے متعلق بیان دیکر بین الاقوامی قانون اور اس کی قراردادوں خصوصاً سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 497کی کھلم کھلا توہین کی ہے۔ سلامتی کونسل کی مذکورہ قرارداد 1981ء میں جاری ہوئی تھی اور یہ متفقہ قرارداد تھی۔ خود امریکہ نے اس کے حق میں ووٹ دیا تھا۔عاجل اور الشرق الاوسط کے مطابق شام نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ امریکہ نے پوری عالمی برادری کو یہ بات جتا دی کہ عالمی امن و استحکام کو خطرات لاحق کرنے اور عالمی حالات حاضرہ کو کشیدہ بنانے میں اس کا کردار کلیدی ہے۔شام نے اپنا بیان یہ کہہ کر ختم کیا کہ امریکی صدر اور ان کی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے بیان سے گولان کی حقیقت تبدیل نہیں ہوگی ، یہ پہاڑیاں شام کی تھیں ، ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔ شامی عوام وطن عزیز کے اس انمول علاقے کو آزاد کرانے کیلئے ماضی کے مقابلے میں اب زیادہ پر عزم ہیں۔عرب لیگ نے بھی امریکی صدر کے بیان کو خلاف قانون قراردیا ہے جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نے اسے امریکی صدر کی جرأت کے نشان سے تعبیر کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -نان بائی کیلئے لڑکی کے گانے کا وڈیو

شیئر: