2پاکستانی کرکٹرز کا ایک ساتھ ون ڈے ڈیبیو
شارجہ: آسٹریلیا کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 2پاکستانی کرکٹرز کو ون ڈے کیپ دی گئی۔ فاسٹ بولر ٹیسٹ کھلاڑ ی محمد عباس اور شان مسعود کا یہ ون ڈے ڈیبیو تھالیکن اس میچ میں جیت پاکستانی ٹیم کا مقدر نہ بن سکی۔ون ڈے سے قبل بولنگ کوچ اظہر محمود نے محمد عباس جبکہ کپتان شعیب ملک نے شان مسعود کو گرین کیپ پہنائیں۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور دیگر کھلاڑیوں نے دونوں کرکٹرز کو مبارکباد دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔اس میچ میں محمد عباس ایک وکٹ حاصل کر سکے جبکہ شان مسعود نے اوپنر کے طور پر کھیلتے ہوئے 40رنز بنائے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوزاسپورٹس" جوائن کریں